یوم عاشور،آئی جی پنجاب کی سیف سٹی ہیڈکوارٹرز آمد،سکیورٹی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)یوم عاشورپرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سیف سٹی ہیڈکوارٹرز آمدہوئی،آئی جی پنجاب نے یوم عاشور کے مرکزی عزاداری جلوسوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز سنٹرلائزڈ سسٹم کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر کے عزاداری جلوسوں کی براہ راست مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا،ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس نے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کے بارے بریفنگ دی،چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی مستنصر فیروز، آپریشن کمانڈر سیف سٹیز ایس پی شفیق چوہدری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ تمام حساس مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے بھی کور کیا گیا ہے، سیف سٹی سنٹر سے پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے لنک سسٹم سے مختلف اضلاع میں جاری جلوسوں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کی بدولت سیف سٹیز مانیٹرنگ کا دائرہ کار تمام شہروں اور تحصیلوں تک بڑھانا ممکن ہوا، رواں مالی سال کے دوران سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کی 7000 یونین کونسلز تک بڑھانے کا پروگرام ہے،
آئی جی پنجاب نے کہاکہ یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں،سیف سٹیز اتھارٹی، اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسافر طیارہ گر کر تباہ