حکومت نے لوڈ شیڈنگ اورٹرپنگ سے نجات کاحل نکال لیا

May 06, 2021 | 20:57:PM
حکومت نے لوڈ شیڈنگ اورٹرپنگ سے نجات کاحل نکال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے لوڈ شیڈنگ اورٹرپنگ سے نجات کاحل نکال لیا ، پنجاب کابینہ کی جانب سے پنجاب ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ منٹ کمپنی کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے جاری کردہ بیان کے مطا بق توانائی کے انقلابی منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ڈاکٹر اختر ملک کے مطابق پنجاب اپنی گرڈ اور ٹرانسمیشن کمپنی بنائےگا۔کابینہ کمیٹی نے محکمہ توانائی کو گرڈ کمپنی بنانے کی منظوری دے دی۔
صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہناتھا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور کابینہ کے معزز ممبران کا شکر گزار ہوں کہ کمپنی کے لئے پہلے مرحلے میں محکمہ توانائی کو بیس ملین روپے ملیں گے،محکمہ توانائی اپنے گرڈ اسٹیشن قائم کرکے بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائےگا۔
 ڈاکٹر اختر ملک کا کہناہے کہ اپنی بجلی کی تاریں بچھائیں گے،کمپنی پر رواں برس کام شروع ہوجائےگا،عوام کو لوڈ شیڈنگ سے چھٹکاراملے گا،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے سیکرٹری توانائی پنجاب محمد عامر جان اور انکی پوری ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کوسراہا۔
واضح رہے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھاعیدکے فوراً بعد سولر پر منتقل ہونے والے ہسپتالوں کا افتتاح کیا جائیگا،محکمہ توانائی نے مکمل ہونیوالے منصوبوں کے افتتاح کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں سی ای او پنجاب تھرمل اختر میو، ایم ڈی پیکا عدنان مدثر، قائم مقام سی ای او قائداعظم سولر بدرالمنیر، ایم ڈی پی ایم یو عارف منصور قیصرانی، سیکرٹری توانائی عامر جان آن لائن شریک ہوئے۔
 ڈاکٹر اختر ملک کاکہنا تھامحکمہ ترقیاتی منصوبوں کا90فیصدسے زائد بجٹ خرچ کر چکاہے۔ عوام کوسستی اورماحول دوست توانائی کی فراہمی یقینی بنا ر ہے ہیں،پیکا کے زیر اہتمام بجلی کے کفایت شعارانہ استعمال پرآگاہی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ گرمیوں میں توانائی کاکفایت شعارانہ استعمال کیا جائے،کم بجلی خرچ کرنے والے آلات استعمال کئے جائیں۔اس موقع پروزیرنے سیکرٹری توانائی اور تمام سی ای اوز کی کارکردگی کوبھی سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی قومی کو خواجہ سراﺅں سے شادی بارے بیان دینا مہنگا پڑ گیا