اردوان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون، مسئلہ فلسطین کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

May 12, 2021 | 23:04:PM
اردوان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون، مسئلہ فلسطین کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے رکوانے کےلئے اقوام متحدہ اور اوآئی سی میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجیب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ہے، دونوں ممالک نے اسرائیل کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ پر حملے اور غزہ پر ہونے والے بدترین حملوں پر تبادلہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے واقعات کو عالمی قانون اور انسانیت کیخلاف قرار دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے عزم کا اظہار کیا کہ مل کر مظلوم فلسطینیوں پر حملے رکوانے کے لیے اس مسئلے کو مل کر اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین اعلی سطح کے تبادلے کی رفتار جاری رہے گی۔
دونوں رہنما اس بات پر متفق ہوئے کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مل کر اقدامات اٹھائیں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اوروزیراعظم عمران خان نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ترکی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افغانستان میں انخلا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے لئے سیاسی حل کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں‘‘