ممکنہ میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر  یران نے ابھی تک امریکہ کے ساتھ مفاہمت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ؟

Jun 14, 2026 | 19:11:PM
 ممکنہ میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر  یران نے ابھی تک امریکہ کے ساتھ مفاہمت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران اور امریکہ کی جنگ بندی کا پوٹینشل ایم او یو آج سائن ہونا ہے لیکن  تہران میں ایرانی حکام  بتا رہے ہیں کہ ممکنہ میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر  یران نے ابھی تک امریکہ کے ساتھ مفاہمت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تہران میں ایران کے ریاستی میڈیا کے مطابق اب تک ایران کے حکام نے ایم او یو پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے برعکس ہے کہ آج اتوار کی شام ہی میمورنڈم پر دستخط ہو جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔

 سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ تہران میں سخت مؤقف رکھنے والے عناصر  ایم او یو میں  کچھ تجاویز پر پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

یہ بھی بتایا  جا رہا ہے کہ ایم و یو کو  حتمی شکل دینے میں مدد کے لیے قطری ثالث آج اتوار کے روز  صبح ایران پہنچے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران امریکا امن معاہدہ: ڈیموکریٹس کی ٹرمپ پر شدید تنقید ،’’سرنڈر ڈاکیومنٹ‘‘ قرار دے دیا