ایران امریکہ میورنڈم آف اندرسٹینڈنگ میں کیا ہے؟ کچھ تفصیل سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ جنگ بند کرنے کے میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کے متعلق کچھ انفرمیشن لیک کی گئی ہے جس میں نیوکلئیر پروگرام اور آبنائے ہرمز کے معاملات سمیت کئی باتوں کو 60 دن میں مفاہمتی یادداشت کے اہم نکات سامنے آگئے ۔
ایک ایرانی سینئر عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے حتمی مسودے میں تہران کے جوہری پروگرام۔ آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں میں نرمی سمیت کئی اہم نکات شامل ہیں۔ دونوں فریق معاہدے پر آئندہ 60 روز کے دوران مزید مذاکرات کریں گے۔
مجوزہ مسودے کے تحت ایران فوری طور پر تمام تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔
عمل دستخط کے فوراً بعد شروع ہو گاجسے 30 دن میں مکمل کیا جائے گا۔ امریکہ حتمی معاہدے تک ایران پر نئی پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم انتشاری کمیٹی کے جتھوں نے بکتر بند گاڑی پر گولیاں بطرسا دیں، امن کا نقاب سِرک گیا
معاہدے کے بعد امریکی اور اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں متفقہ ٹائم لائن کے مطابق ختم کی جائیں گی۔
ایران کو محدود مدت کے لیے تیل فروخت کرنے اور اس کی آمدنی حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
امریکا ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 25 ارب ڈالر بھی فراہم کریگا۔۔ واشنگٹن اپنے علاقائی اتحادیوں کے تعاون سے ایران کی تعمیر نو اور ترقی کا منصوبہ تیار کرے گا۔
جسے تہران کے ساتھ 60 دن کے اندر حتمی شکل دی جائے گی۔