شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف کی جنگ میں کامیابی پر مبارک باد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امراء رائے ونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو ملکی سیاسی, معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان،ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کاخواہاں ہے۔
ملاقات کے دوران قازان فورم میں کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے سینٹر ل ایشیا ء اور یورپ کے روٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری