شمالی وزیرستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ22خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ22خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر 17 مئی سے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی سپانسرڈ 22 خوارج جہنم واصل ہوئے،ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا، ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور علاقے کو مکمل کلیئر کرنے کا عمل تیزکردیاگیا،دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے دہشتگردوں کے اقدامات قابلِ مذمت قرار،“عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،وفاقی ایپکس کمیٹی کے نیشنل ایکشن پلان وژن کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کیلئےہر قیمت ادا کرے گا؛وزیراعظم