پاکستان اور تاجکستان میں کاسا 1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق

Apr 01, 2021 | 00:30:AM
پاکستان اور تاجکستان میں کاسا 1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور تاجکستان نے کاسا 1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ تاجکستان پر دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات سے متعلق کثیرالجہتی اور تمام موضوعات پر نظرثانی کی گئی ہے۔
ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاک تاجک تعلقات کو تمام شعبوں میں بہتر بنایا جائے گا، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہوا بازی، شاہراہوں اور ریل سے متعلق مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیز دونوں ممالک نے جلد از جلد کاسا 1000 منصوبے کی تکمیل پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے تاجک صدر امام علی رحمانوو سے ملاقات میں انھیں وزیر اعظم کی جانب سے ایک بار پھر دورہ پاکستان کی دعوت دی، تاجک صدر نے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔ شاہ محمود نے وزیر اعظم کی جانب سے تاجک صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود کی چیئرمین مجلس نمائندگان ذاکر زادہ محمد طاہر ظاہر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں فریقین نے باہمی پارلیمانوں کے تعاون پر اظہار اطمینان کیا، اور بین الاپارلیانی گروپ کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزرائے خارجہ اجلاس میں شاہ محمود نے گوادر بندرگاہ کے مختصر ترین روٹ ہونے پر روشنی ڈالی، اور امید ظاہر کی کہ تاجکستان جلد علاقائی ٹریفک ان ٹرانزٹ انتظامات کا حصہ بنے گا، جب کہ ان انتظامات کو بعد ازاں براہ راست شاہراہوں سے منسلک کیا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: