(24 نیوز)بھارتی فلمساز کرن جوہر اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم بنانے جارہے ہیں۔ یہ جوڑی زویا اختر کی فلم ’’گلی بائے‘‘ میں اس سے قبل نظرآئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے یہ فلم اس سال جون یا جولائی کے مہینے میں ریلیز ہوجائے گی۔ فلم کی شوٹنگ کئی مقامات پر ہورہی ہے ۔ اس فلم میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کریں گے ۔ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں روہت شیٹی کی فلم ’’سرکس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ عالیہ بھٹ فلم ’’گنگوبائی کٹھیا واڑی‘‘ کی ریلیز کا انتظام کررہی ہیں۔