پی پی رہنما نثار کھوڑو کوسندھ ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی بیرون ملک جانے کے حوالےسے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نےنثار کھوڑو کو 9 اپریل سے 19 مئی تک بیرون ملک جانے کی اجازات دیدی۔
سندھ ہائی کورٹ نے نثار کھوڑو کو مقررہ تاریخ کے بعد وطن واپسی سے آگاہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ نیب پراسیکوٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم ملک سے باہر جانے بعد وطن واپس نہیں آئے گا۔نثار کھوڑو کو باہر جانے کی اجازات نہ دی جائے۔ وکیل نثار کھوڑو نے موقف اختیار کیا کہ نثار کھوڑو کی فیملی ملک سے باہر مقیم ہے۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث نثار کھوڑو فیملی سے نہیں ملے۔