کورونا کیسز میں اضافہ۔پنجاب کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگائیں گے:بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد آج سے 12فیصد والے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگائیں گے جبکہ لاہور میں مزید ایک کورونا سینٹر بنائے گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ بزرگ اور معذور افراد کو کورونا سینٹر تک لانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا نظام شروع کررہے ہیں۔ پنجاب میں 126 سینٹرز ہیں، مزید ایک سینٹر کا اضافہ ہونے کے بعد تعداد 127 ہوجائے گی۔
علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے 7 ایسے شہر ہیں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 فیصد سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج سے شروع ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ’لوگوں سے ایپل ہے کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں‘۔