10 سال تک کے 5792 بچے کورونا کا شکار

Apr 01, 2021 | 15:27:PM

Read more!

( 24نیوز) اسلام آباد میں کورونا کی تیسری لہر میں بچے بھی بری طرح متاثر ہونے لگے اور اب تک 10 سال تک کے 5792 بچوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وبا سے ہر عمر کے افراد بلا تشخیص متاثر ہورہے ہیں تاہم 31 سے 45 سال کی عمر کے افراد سب سے زیادہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے، زیادہ کورونا متاثرین میں21 سے 30 سال کے افراد دوسرے اور 46 سے 60 سال کے افراد تیسرے نمبر پر ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیاء کی رپورٹ کے مطابق  اب تک 58 ہزار 577 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ، جن میں سے 47 ہزار 649 افراد صحتیاب ہوچکے جبکہ 572 جان کی بازی ہار گئے، وفاقی دارالحکومت میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 9 ہزار 677 ہے۔

  سرکاری رپورٹ کے مطابق پیدائش سے 10 سال تک کے 5792 بچے کورونا سے متاثر ہوئے، 11 سے 20 سال تک کے 5391 نوجوان، 21 سے 30 سال تک کے 11860 جب کہ 31 سے 45 سال تک کے 16 ہزار 607 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 46 سے 60 سال تک کے 11203 جب کہ 81 سال سے اوپر کے 503 افراد اس وبا کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ۔پنجاب کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگائیں گے:بزدار
 

مزیدخبریں