براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

Apr 01, 2021 | 15:45:PM
براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کی مکمل کردہ براڈ شیٹ سکینڈل انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے رپورٹ مکمل کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کئے جبکہ ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگیاں کی گئیں، کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی بھی سفارش کی۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ غلط ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا، اتنی بڑی رقم غلط شخص کو ادا کرنا ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے۔ وزارت خزانہ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہوگئیں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے مخصوص حصہ غائب ہوگیا۔براڈ شیٹ کمیشن آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے لے آیا۔ ‏کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی سفارش کر دی۔ ‏نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کر کے جائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ..