(24 نیوز) آزاد گروپ کے رکن سینٹر کہدہ بابر حکومتی پالیسیوں پر پھٹ پڑے ، گوادر میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 50 میگاواٹ سولر پروجیکٹ کے لئے حکومت رکاوٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ میں دلاور خان گروپ نے پہلی بار حکومت کیخلاف احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا افسر شاہی کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، سیکرٹری توانائی کسی کی بات نہیں سن رہے۔گوادر میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحت سولر پروجیکٹ کا کوئی نہیں پوچھ رہا۔
صحافی کے سوال پر کہ حکومتی اتحادی کے باوجود یوسف رضا گیلانی کی حمایت کیوں کی؟ کے جواب میں ان کا کہنا تھا آزاد حیثیت سے 2018 میں منتخب ہوا لیکن میری ہمدردیاں بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ تھی۔
سنیٹر کہدہ بابر نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں سنیٹرزکے ساتھ قریبی تعلق ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں ان کا رکن ہوں ، آپ 3 سال حکومتی بینچز میں تھے پھر اچانک آزاد بینچز جانے کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے بینچز معنی نہیں رکھتے بلکہ عوامی مسائل میرے لئے معنی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی کا انتخابی اصلاحات پر حکومت سے تعاون کا اعلان