یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن چیمبر کا چارج سنبھال لیا

Apr 01, 2021 | 18:52:PM
یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن چیمبر کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن چیمبر کا چارج سنبھال لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کا چارج سنبھالنے کے بعد کہنا تھا کہ ایوان بالا میں ملک وقوم کے مفاد میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کواجاگر کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
 اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ آئینی امور کی انجام دہی کے عمل کو باہمی افہام تفہیم سے آگے بڑھایا جائے۔


 واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 21 سینیٹرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی جب کہ یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر 30 سینیٹرز کے دستخط تھے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے درخواستوں پر ایک ایک سینیٹر سے ان کے دستخط کی تصدیق کی جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے یوسف رضاگیلانی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل میں حصہ نہیں لیا اور اس کے سینیٹر نے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیئے جس کی وجہ سے ن لیگ کے امیدوار کے پانچ ووٹ کم ہوئے۔اس سے قبل یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق 2 آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کئے تھے۔
یاد رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات پائے گئے اور مسلم لیگ (ن) اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم تھی۔
یہ بھی پڑھیں :سینٹ میں دلاور خان گروپ کا پہلاموقف سامنے آگیا