براڈشیٹ کمیشن رپورٹ، حکومت کا 5 افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پر 5 افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیاہے،ان افراد میں احمربلال ،حسن ثاقب،غلام رسول ،عبدالباسط اورشاہدبیگ شامل ہیں،براڈشیٹ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ان پانچ افراد کو ملزم نامزد کیا ہے ۔
وفاقی وزیر فوادچودھری نے کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ نے بھارت سے چینی کپاس کی درآمد کرنے کی منظوری نہیں دی ،ای سی سی کی بھارت سے چینی اور کپاس درآمدکرنے کی تجویز تھی ،ای سی سی کے فیصلے کو حکومتی فیصلہ کہنا درست نہیں ہے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ بھارت کےساتھ تجارت کشمیر کی قیمت پر نہیں ہو سکتی ،23مارچ پر بھارتی وزیراعظم کے خط کا جواب دیا گیا،وزیراعظم نے جواب میں ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا،وزیراعظم نے کہاکہ پاک بھارت بہتر تعلقات سے دونوں ممالک کوفائدہ ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ 98 فیصدپاکستانیوں کو مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی ،دو فیصد ایسے لوگ ہیں جو ویکسین کیلئے لائن میں نہیں لگتاچاہتے ،ان کاکہناتھا کہ چینی ساختہ کورونا ویکسین کنسائنو کی قیمت 4 ہزار225 روپے مقرر کی گئی ہے ،کنسائنو کی ایک ہی ڈوز کافی ہے، باقی ویکسین کی 2،2ڈوز لگتی ہے ،روسی ساختہ ویکسین سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ آج کابینہ میں پیش کی گئی ،براڈشیٹ معاملے پر پانچ افراد کیخلاف کریمنل کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے،احمربلال ،حسن ثاقب،غلام رسول ،عبدالباسط ،شاہدبیگ کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے،براڈشیٹ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ان پانچ افراد کو ملزم نامزد کیا ہے ،براڈشیٹ کمیشن نے بتایا2011 سے 2017 تک نیب کا دورتاریک تھا۔
فوادچودھری نے کہاکہ اوگراقوانین میں تبدیلیا ں کی جائیں گی،ڈائریکٹرجنرل آئل اور ملوث افسروں کو عہدوں سے ہٹایا جائیگا،جن کمپنیزنے تیل کا 20 دن کا سٹاک نہیں رکھاان کیخلاف کارروائی ہو گی ،چینی کی قیمتوں پر سٹے بازی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا۔