ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کے ٹھمکے، ویڈیو وائرل

Apr 01, 2021 | 19:11:PM
ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کے ٹھمکے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ڈائریکٹر جنرل  والڈ سٹی کامران لاشاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شادی کی اس تقریب میں وہ دل کھول کر  رقص کر رہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کامران لاشاری کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ 
واضح رہے اس سے قبل بھی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ، اداکار شان اور گلوکار علی ظفر ڈانس کر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری تالیاں بجارہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ کہا گیا کہ یہ جگہ مسجد وزیر خان کا احاطہ ہے لیکن یہ ویڈیو مسجد کے داخلی دروازے سے باہر کی نکلی تھی۔ 

یا د رہے کہ لاہور شہر کی خوبصورتی اور اس کی تاریخ کو تازہ رکھنے کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور اپنی خدمات کافی ذمہ داری سے سرانجام دے رہی ہے۔اس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری ہیں جو کافی عرصہ سے اس ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔ والڈ سٹی کو اولڈ سٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو بعد میں پاکستان کا تاریخی مرکز بنا ہے۔ اس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری 2012 سے اس ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سائوتھ افریقا سیریز میں ٹیم فیورٹ ، موقع ملا تو سرفراز کو کھلائیں گے،با بر اعظم