روسی کورونا ویکسین کی فروخت کا معاملہ ، ڈریپ کی ویکسین کی فروخت روکنے کی استدعامسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے روسی کورونا ویکسین سپٹنک فائیو کی کنسائنمنٹس کی فروخت کے معاملے پر چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے ڈریپ کی جانب سے ویکسین کی فروخت روکنے کی استدعا مستردکردی۔
تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ ملک کوکورونا کی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے ،ہنگامی صورتحال کے پیش نظرویکسین کی فروخت نہیں روکی جاسکتی ،ویکسین کی فروخت روکنا عوامی مفاد میں نہیں ہے ۔
فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ حکومت سات روز میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے،اگرنجی کمپنی زائد قیمت پر فروخت کرے توبعد میں وصولی کرلی جائے ۔وکیل نجی کمپنی نے کہاکہ کمپنی رضاکارانہ فروخت کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔
عدلت نے کہاکہ مذکورہ کنسائنمنٹس کی قیمت مقررہوسکتی ہے یا نہیں بعد میں طے ہوگا،نجی کمپنی نے ڈریپ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی،عدالت نے ڈریپ حکام کے خلاف توہین عدالت درخواست نمٹادی،ویکسین کی قیمت سے متعلق دعویٰ کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔