پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا 

Apr 01, 2021 | 19:37:PM
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ  جمعہ دو اپریل کو کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور 4 ٹی20 میچ کھیلے گی ۔

4 اپریل کو دوسرا ون ڈےوانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،7 اپریل کوتیسرا ون ڈےسپراسپورٹس پارک، پریٹوریا ،10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا۔

دوسری جانب سپر اسپورٹس پارک پر اعداد و شمار کے مطابق 20ہزار نشستوں والا اسٹیڈیم ماضی میں 54 بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی میزبانی کر چکا ہے۔سینچورین میں پہلا ون ڈے 11دسمبر 1992ءکو میزبان جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا، جو بھارت نے 4وکٹ سے جیتا تھا۔سینچورین پر جنوبی افریقا نے اب تک 40ون ڈے کھیلے ہیں ،26جیتے13ہارے ،پاکستان نے سینچورین پر 10ون ڈے کھیلے جن میں سے 4جیتے6ہارے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے سینچورین پر 25جنوری 2019 کو کھیلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کے ٹھمکے، ویڈیو وائرل