اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ زیدہسپتال لاہور میں ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ روک دیا

Apr 01, 2021 | 19:40:PM

(24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ زیدہسپتال لاہور میں ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ روک دیا،عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ زید ہسپتال لاہور میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں وفاقی محکمہ صحت کو فریق بنایا گیاتھا، عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا اورفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے شیخ زید ہسپتال لاہور میں کوئی بھی قدم اٹھانے سے روک دیااور کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے وفاقی محکمہ صحت نے شیخ زید ہسپتال لاہور میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا ،شیخ زید ہسپتال لاہور میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بھی رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعہ کی چھٹی بحال، نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں