(24 نیوز)عامر خان کی بیٹی آیرا خان نے ڈپریشن کا شکار ہونے اور زندگی کے مشکل مرحلے سے کامیابی سے نکلنے پر کہاہے کہ ذہنی دباﺅسے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کبھی بھی منشیات کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی خود کو نقصان پہنچایا۔
آیرا نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں ذہنی دباﺅ کی وجہ سے ہونے والے تجربے سے آگاہ کیا۔آیرا خان کے مطابق ان کی زندگی میں ابھی بھی بہت سی چیزیں ہیں ایسی جو انہیں خود پر اعتماد نہیں کرنے دیتیں۔ ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے لیے کافی پیتی ہیں۔آیرا نے لکھا کہ میری زندگی کے بہت سے پہلو ہیں،ان میں سے کچھ ایسے ہیں جن کی وجہ سے مجھے ذہنی دباﺅ کو قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم میرے کام کا دباﺅبڑھتا جارہا ہے لہذا اب مجھے مزید کوشش کرنی ہوگی اور اس کے لیے مجھے اپنے کام کی شدت کو کم کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا