وفاق نے ٹرانسپورٹ بند نہ کی تو ہم کر دینگے۔۔ لاک ڈاﺅن سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن سے متعلق این سی اوسی نے اقدامات نہیں کیے تو ہم اپنے طور پر کریں گے،لاک ڈاﺅن کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور تین صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا؟۔
کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میںمراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں میں نے کہا تھا کہ2ہفتے کیلئے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کریں۔کورونا کی پہلی لہر میں اس لیے محفوظ رہے کہ ہم نے تمام ٹرانسپورٹ بند کردی تھی۔ وزیراعظم کی لاک ڈاﺅن پر اپنی سوچ ہے، کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کی میٹنگ بلائی ہے۔وفاق نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند نہ کی تو ہم خود بند کر دیں گے۔ویکسی نیشن مہم کو مزید تیزکرنے کا کہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں ہمیں پتہ چلے کہ درحقیقت کتنی ویکیسن کی ضرورت ہے، ہمیں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھی ویکسی نیشن کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اب تک جتنی بھی ویکسین ملی ہے وہ مفت میں ملی ہے، ۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس بلایا ہے پہلے بھی کسی آئی جی سے جھگڑا نہیں تھا نہ اب ہے، ، قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا نے میری کوئی تجویز مسترد نہیں کی،میری تجاویز این سی اوسی نے نہیں اخبارات نے مسترد کیں، افسوس کےساتھ اخبار والوں کو شاید کسی نے فیڈ کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں مثبت شرح 25 فیصد تک ہے، کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے پہلے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنی ہے۔ بعض شہروں میں مثبت شرح 25 اور کہیں 1فیصد ہے، ہمیں ترجیحات طے کرنی چاہئیں کہ زیادہ بچاﺅ کس طریقے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔جمعہ کی چھٹی بحال، نوٹیفکیشن جاری