(24 نیوز)بدبخت نوجوان نے دوست کی والدہ سے زبردستی زیادتی کے بعد ویڈیو فلم بنا لی اوربلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گائوں میں دوست نے دوست کی والدہ کی زبردستی عزت لوٹ لی،ویڈیو فلم بھی بنا لی۔ پولیس نے بیٹے کی تحریری درخواست پر ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پتوکی کے نواحی گائوں کے منیر نے (ن ) بی بی کوگھر میں اکیلا دیکھ کر دوست کی ماں کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلا،اور زبردستی زیادتی کرتے ہوئے ویڈیو فلم بھی بنائی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی احمد پستول کے ساتھ پہرہ دیتا رہا ۔
ویڈیو فلم بنانے کے بعد ملزم نے خاتون کو بلیک میل کر کے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے باعث خاتون نے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی اور تمام صورتحال سے اپنے بیٹے اور شوہر کو آگاہ کیا۔ پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے بیٹے کی تحریری درخواست پر ملزم منیر اور اس کے ساتھی احمدکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مریم نواز سے بہترحکومتی ٹولے کا علاج کوئی نہیں جانتا، رانا ثنا اللہ