خیبرپختونخوا کا نام پھر تبدیل کرنے کیلئے بل پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیاگیا،آئین میں ترمیم کا بل محسن داوڑ نے پیش کیا ۔
پی ٹی ایم رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم میں صوبے کا نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا رکھا گیا جسے کسی طرح قبول کر لیا گیا، پورا نام کہیں استعمال نہیں ہو رہا کے پی یا کے پی کے لکھا جاتا ہے، صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہئے۔
حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی ، وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ اہم بل ہے، قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے، ڈپٹی سپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق نے ٹرانسپورٹ بند نہ کی تو ہم کر دینگے۔۔ لاک ڈاﺅن سے متعلق اہم فیصلہ