(24 نیوز)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی حکومت نے اپنے تمام دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی اوسی)کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے50فیصد ملازمین دفتری امور گھروں سے انجام دیں گے۔
یا د رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 974 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 96 مریض انتقال کر گئے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی یہ تعداد 19 جون کے بعد سب سے بلند ہے جب ایک روز کے دوران 6 ہزار 604 کیسز سامنے آئے تھے۔وائرس کی تشخیص کے لیے 31 مارچ کو مجموعی طور پر 50 ہزار 55 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.9 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 53 ہزار 127 تک پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: با بر اعظم کےلئے کوہلی کی جگہ ٹاپ رینکنگ میں آنے کا سنہری موقع