مسلم لیگ ن کا نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ ۔۔پیپلزپارٹی اور اے این پی فارغ

Apr 01, 2021 | 22:35:PM
 مسلم لیگ ن کا نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ ۔۔پیپلزپارٹی اور اے این پی فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے متبادل نئے سیاسی اتحادبنانے کا فیصلہ کر لیا جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ ن کا لندن اور پاکستان کا اہم ویڈیو لنک اجلاس ہو ا، لندن سے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی ۔پاکستان سے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔
 ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کو مکمل ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم کی باقی 8 جماعتوں سے رابطے بڑھانے اور انہیں ساتھ لیکر چلنے پر اتفاق کیا گیا ، اجلاس میں عید کے بعد بھرپور عوامی رابطہ چلانے کا فیصلہ بھی ہوا۔ 
میاں نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم کو چلانے کی ذمہ داری میاں جاوید لطیف کو سونپ دی اورہدایت کی کہ پہلے عوام کو متحرک کیا جائے پھر ریلیاں اور جلسے منعقد کریں پھر کامیاب ریلیوں اور عوامی رابطہ مہم پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کل سے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کرے گی۔ نواز شریف نے فیصلوں کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔پارٹی فنڈنگ کیس۔۔سکروٹنی کمیٹی کاتحریک انصاف کو صاف جواب