پرائیویٹ کالج مالکان کیلئے پریشانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نجی کالجز کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کی ڈیڈ لائن ختم، ڈی پی آئی نے رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی کالجز کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کرونا وبا کے پیش نظر گزشتہ سال سے التوا کا شکار تھی۔ کالجوں کی جانب سے بار بار گزارشات کے بعد ڈی پی آئی ک جانب سے رجسٹریشن عمل مارچ میں شروع کیا گیا۔ محکمے کو مقررہ تاریخ تک نئی اور تجدید رجسٹریشن کے 350 کیسز موصول ہوگئے ہیں۔
ڈی پی آئی نے رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کو پہلی بار اتنے کیسز موصول ہوئے ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے اداروں کے وزٹ مئی، جون میں شروع ہونگے۔ ڈی پی آئی ڈاکٹر عاشق کے مطابق بی ایس اونرز اور انٹرمیڈیٹ کے لئے کالجز کی رجسٹریشن کی جارہ ہے۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس اور سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021 کے آن لائن داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کاترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ اورامپرووڈویڑن ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس اور سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021 کے امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم30اپریل 2021 تک جمع کرواسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے وہ امیدوار جو کرونا وبا کے دورانیہ میں اپنے داخلہ فارم جمع نہیں کرا سکے انہیں ڈبل فیس کے ساتھ سپیشل /حتمی چانس دیا جا رہا ہے۔