وزیراعلیٰ نے 2ہفتے کےلئے لاک ڈائون کا عندیہ دے دیا

Apr 01, 2021 | 23:20:PM

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر اگر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تو ہم خود فیصلے کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق سید مرا د علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں سندھ حکومت نے انٹرا سٹی ٹڑانسپورٹ، ہوائی سفر اور ٹرینیں بند کیں جس کے باعث آج سندھ کی عوام بہت محفوظ ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ان کی سندھ میں 2ہفتے کے لاک ڈاﺅن کی تجویز مسترد نہیں ہوئی تاہم وزیراعظم کا لاک ڈاﺅن پر اپنا موقف ہے۔

یا د رہے کہ سندھ میں بھی روز بروز کورونا کیسز کی تعدا د بڑھ رہی ہے جس کے لئے سید مرا د علی شاہ  روزانہ کو رونا کی صورتحال اور اس پر قابو پانے کے اقدا مات سے متعلق میڈیا بڑیفنگ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے امیدوا ر کا اعلان کر دیا

مزیدخبریں