(24نیوز) پاکستان کے بڑے نیشنل نیوز چینل24 نیوز نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب اور اس دوران لگائے گئے الزامات پر امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کیااور وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر امریکی محکمہ خارجہ کو7 سوال بھیجے ۔
پہلا سوال یہ تھا کہ کیا امریکی حکام نے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تحفظات ظاہر کیے تھے ؟ دوسرا سوال میں پوچھا گیا کوکیا امریکی حکام نے تحریک عدم اعتماد کے کامیاب نہ ہونے پرناخوشگوار نتائج کی دھمکی دی تھی ؟ تیسرا سوال تھا کہ کیا وزیراعظم کا یہ الزام درست ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکی حکام ہیں ؟ ۔چوتھا سوال یہ کیا گیا کہ کیاوزیراعظم عمران خان کا یہ الزام درست ہے کہ امریکی حکام پاکستانی اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں تھے؟۔ پانچویں سوال میں دریافت کیا گیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر ناخوشگوار نتائج کا پیغام دیا گیا تھا ؟۔ چھٹا سوال یہ تھا کہ کیا امریکا کے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کوئی سخت پیغام بھیجا گیا؟ ۔ساتواں سوال کیا گیا کہ کیا یہ الزام درست ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکا ہے ؟ ۔جس پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ہم نے آپ کے سوالات کا جائزہ لیا ، تحریک عدم اعتماد میں امریکی مداخلت کے الزمات میں کوئی صداقت نہیں، امریکا کی جانب سے پاکستان کو کوئی دھمکی آمیز خط نہیں بھیجا گیا، امریکی حکام پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔اتوار کو اور تگڑا ہو کر سامنے آئوں گا، وزیراعظم عمران خان
امریکا کا تحریک عدم اعتماد میں کوئی کر دار نہیں۔24نیوز کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا جواب
Apr 01, 2022 | 00:02:AM