(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہاہے کہ عمران خان کی آج کی تقریر کو مسترد کرتے ہیں ،عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر بے وقوف بنانے کی کوشش کی، آپ کا آنا بین الاقوامی سازش کے تحت تھا، جانا اپنی نااہلی کے باعث ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر بے وقوف بنانے کی کوشش کی، اب آپ کے وہ دن گزر چکے ہیں،جس دن آپ جائیں گے وہ قوم کیلئے نجات کا دن ہوگا،اب کھیل ختم ہو گیا، آپ بے نقاب ہو چکے ،انہوں نے کہاکہ کنٹینروں کی زبان اب آپ کو نجات دلانے کیلئے کافی نہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ الزام لگا رہے ہو کہ میرے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے،اب جا رہے ہیں تو اس کو بین الاقوامی سازش قرار دے رہے ہیں ،آپ کا آنا بین الاقوامی سازش کے تحت تھا، جانا اپنی نااہلی کے باعث ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ چار سال حکومت کرکے ایک چوری نہیں پکڑ سکے،اگر یہ خط اتنا ہی خطرناک ہے تو کیا باضابطہ امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج ہوا،خط7 مارچ کو لکھا گیا اسی امریکی وفد کو دعوت دی گئی،سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ جب ٹرمپ صدر تھا تو آپ کو امریکا میںپذیرائی ملی تھی،آپ نے امریکا کے دورے سے واپسی پر جشن منایا،آپ نے کہا ایسا لگتا ہے کہ ورلڈکپ جیت کر آیا ہوں ، اب جو بائیڈن فون نہیں کرتا تو دشمن ہے،انہوں نے کہاکہ جو آپ کو جائز قرار دے وہ ٹھیک اور خلاف ہو تو سازش ہوتی ہے، عمران خان کا جانا ٹھہر گیا، اس کے علاوہ آپ کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا تحریک عدم اعتماد میں کوئی کر دار نہیں۔24نیوز کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا جواب