دھمکی آمیز خط، امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

Apr 01, 2022 | 01:04:AM
پاکستان، دھمکی آمیز خط، امریکی ناظم الامور، دفتر خارجہ طلب،
کیپشن: دفتر خارجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے دھمکی آمیز خط پر امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خط پر قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیاگیا،پاکستان نے دھمکی آمیز خط میں امریکی حکام کی جانب سے استعمال کئی گئی زبان پر شدید احتجاج کیا،ذرائع کا بتانا ہے کہ قائمقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج مراسلہ دیا گیا ،احتجاجی مراسلہ سفارتی چینلز کے ذریعے دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکا کا تحریک عدم اعتماد میں کوئی کر دار نہیں۔24نیوز کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا جواب