(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں آلو سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے جو ہر شخص کی پسندیدہ سمجھی جاتی ہےاسی آلو سے بننے والے فرنچ فرائز کو بھی لوگ اسی چاہت سے پسند کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آلو کو ایک سستی سبزی سمجھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر فرنچ فرائز بھی کم قیمت میں شہریوں کو میسر ہوتے ہیں لیکن آج ہم ایسے فرنچ فرائز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس نے دنیا کے سب سے مہنگے فرائز کا ریکارڈ بنالیا ہے۔
جی ہاں امریکی شہر نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز فروخت کرنے کاریکارڈ قائم کیا ہے جس کی قیمت سو ،دو سو روپے نہیں نے بلکہ پورے 200 امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 36 ہزار روپے سے زائد ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر 'Serendipity ' ریسٹورنٹ کی جانب سے تیار کیے جانے والے فرائز کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں کک جو مختلف اجزاء کو فرائز کی ترکیب میں شامل کرتے دیکھا گیا جبکہ اس کا کہنا تھا کہ یہ اجزاء پوری دنیا سے منگوائے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان قیمتی فرائز کا نام' Crème de la Crème Pommes Frites 'ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی ہلچل۔بوم بوم آفریدی نے اپوزیشن سے کیا اپیل کی؟