مریم نواز کی ویڈیو ایڈٹ کر کے چلانے کا معاملہ۔ عدالت میں درخواست دائر

Apr 01, 2022 | 12:41:PM
عدالت میں درخواست دائر، فائل فوٹو
کیپشن: عدالت میں درخواست دائر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین کی عدالت میں ویڈیو ایڈٹ کر کے چلانے پر  درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور سے اسلام آباد مہنگائی مارچ کے دوران ویڈیو ایڈٹ کرکے چلانے پر عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری،پی ٹی آئی کی حمایمہ ملک اور سوشل میڈیا سیل کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں  مسلم لیگ ن کے وکیل چودھری اسماعیل گجر نے درخواست دائر کی ہے،عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کی ٹرک میں سفر کےدوران ویڈیو کو ایڈٹ کرکے چلانے اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے سے آج رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:    ماہ رمضان،پی آئی اے کا نئے دفتری اوقات کار کا شیڈول