وزیر اعظم پر کالا بکرا وارنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی حمایت کی تو وہیں اس سلسلے میں کچھ دلچسپ چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں۔
ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر جہاں اپوزیشن جماعتوں کے حامی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں وہیں تحریک انصاف کے کارکنان بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرعزم ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وزیراعظم کا ایک حامی عمران خان پر بکرا وار رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکرین پر عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں جب کہ ایک شخص بکرا ہاتھ میں لیے ان پر بکرا صدقہ کررہا ہے،سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ویڈیو آڈٹ کر کے چلانے کا معاملہ۔ عدالت میں درخواست دائر