رمضان میں عوام کیلئے بڑا ریلیف۔ آٹا گھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیاء کی خریداری قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہوگی، عوام سستی اشیاء ایک حد تک خرید سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری کے لیے حد مقرر کر دی گئی۔ آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی ماہانہ خریداری کے لیے حد مقرر کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز مقرر حد میں سبسڈی والی اشیاء فروخت کریں۔
ایک شخص کو پورے ماہ میں 40 کلو سے زیادہ آٹا نہ دیا جائے جبکہ ایک ماہ کے دوران ایک شناختی کارڈ پر پانچ کلو سے زیادہ چینی فروحت نہ کی جائے، پانچ کلو سے زیادہ گھی نہ دیا جائے اور دو لیٹر سے زیادہ کوکنگ آئل نہ دیا جائے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مقرر حد سے زیادہ مقدار میں فروحت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رمضان کے دوران سستی اشیاء کی خریداری کرنے والوں کا رش بڑھنے کی توقع ہے، اس لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قلت سے بچنے کے لیے خریداری کی حد مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم پر کالا بکرا وارنے کی ویڈیو وائرل