تحریک عدم اعتماد ،شہبازشریف نے فول پروف سکیورٹی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔خط میں اپوزیشن لیڈر نے عدم اعتماد والے دن فول پروف یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے ،شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہے ،فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،شہباز شریف نے خط میں وزیراعظم کے ووٹنگ والے دن ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرز لانے کا بھی حوالہ دیا ۔ خط میں لکھا کہ ایم این ایز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو آئین اور قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے ،شہباز شریف نے نئے وزیراعظم کے انتخابات والے دن بھی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے،اپوزیشن لیڈر نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اور آئی جی کو بھی ارسال کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم پر کالا بکرا وارنے کی ویڈیو وائرل