کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں سرکاری وسائل جھونکے گئے۔شاہد خاقان عباسی

Apr 01, 2022 | 14:44:PM
 کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں سرکاری وسائل جھونکے گئے۔شاہد خاقان عباسی
کیپشن: شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم، وزیراعلی اوروفاقی وزرا نے انتخابی مہم چلائی۔

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا  اسلام آباد میں  گفتگو میں کہا کہ جھوٹ بولنے کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو اس حکومت کے پاس نہیں ہے۔بمپر کراپ کہاں گئی ، گندم، کھاد، چینی ہم درآمد کررہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے چار سستے بجلی کے کارخانوں کو ڈیزل پر ٹرانسفر کیا گیا جس سے بجلی مہنگی کردی گئی۔ سستے ترین بجلی کے کارخانے بند ہوچکے ہیں اور 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔تیل کی وجہ سے ہی پیسے بنائے جاتے ہیں اور کرپشن کی جاتی ہے۔یہ سب کچھ حکومتی نااہلی کے سبب ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈھائی ارب روپے یومیہ قرض لیکر سود ادا کررہی ہے۔