وزیراعلیٰ کے پی کے کی ’’متنازعہ آڈیو ‘‘ منظرعام پر آ گئی

Apr 01, 2022 | 16:44:PM

  (24 نیوز) وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی اپنے عہدیداروں کو احتجاج کرنے پر اُکسانے کی آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں وہ وزیراعظم کے کہنے پر اپنے وزراء کو اہم ہدایات جاری کررہے ہیں۔

محمود خان  کا وائس میسج میں کا کہنا تھا کہ وہ یہ ہدایات وزیراعظم کے کہنے پر دے رہے ہیں کہ آج سے  سارے وزراء اپنے اپنے حلقوں میں نماز کے بعد ریلیاں منعقد کریں اور ضمیر فروش ایم این ایز کی تصاویر بھی ساتھ رکھیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کو وائس میسج میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف ریلیاں نکالیں، ایک تو بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کی خوشیاں منائیں، دوسرا منحرف ارکان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائیں۔ محمود خان نے بتایا کہ مجھے وزیراعظم نے کال کی تھی، بہت بڑی ریلیاں نکالنی ہیں آج نماز کے بعد، یہ پرائم منسٹر کا حکم ہے۔ وزیراعظم سے اظہار یکجہتی اور غداروں کے خلاف نعرے لگانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکااستعفیٰ منظور۔ کابینہ تحلیل

 وزیراعلیٰ  کا وائس میسج میں مزید کہنا ہے کہ یہ نعرے بھی لگائیں کہ یہ لوگ غدار ہیں، امریکا کے خلاف بھی نعرے لگائیں، احتجاج کی ویڈیوز میرے ساتھ شیئر کرنی ہیں تاکہ ہم سوشل میڈیا اور میڈیا پر کوریج دیں۔

 یہ بھی پڑھیں:دھمکی آمیز خط ۔وزیراعظم مزید مندرجات سامنے لے آئے
 

مزیدخبریں