وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط ، شہبازشریف نے سوالات اٹھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے حوالے سے سوالات اٹھا دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے کہا کہ خط 7 مارچ کو آیا 3 ہفتے آپ کیوں چپ رہے ؟؟انہوں نے مزیدسوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے خط کے حوالے سے پہلے امریکا کا نام لیا لیکن بعد میں انکاری ہوگئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے خط لکھا تھا تو او آئی سی میں امریکی وفد کو کیوں بلایا گیا تھا ؟؟
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے پی کے کی ’’متنازعہ آڈیو ‘‘ منظرعام پر آ گئی