(24 نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کو کسی نامعلوم شخص نے دھمکی دی کہ 20 کلوگرام آر ڈی ایکس، اور پورے ملک میں سلیپر سیلز کے ساتھ ان کے قتل کا منصوبہ تیار ہے۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کر دی ، ای میل میں بھیجنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس 20 کلوگرام آر ڈی ایکس ہے اور یہ ہزاروں لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔ای میل بھیجنے والے نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے جو یہ کام کر سکتے ہیں، جو اس ملک کے لئے ایک بڑا المیہ پیدا کر دیں گے، میں نے 28 فروری کو ملک بھر میں 20 سلیپر سیلز کو فعال کر دیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تحقیقاتی ایجنسی کو پی ایم مودی کو مارنے کی دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہو، 2018 میں، پونا پولیس کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم مودی کو راجیو گاندھی طرز سے قتل کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا تھا۔این آئی اے کو مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی والی ای میل موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی ہے، ای میل کرنے والے نے یہ بھی لکھا کہ وہ خودکشی کرنے جا رہا ہے تاکہ اس سازش کو بے نقاب نہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظ عمران خان پو بھی قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے۔تحریک انصای کے رہنما فیصل واوڈا کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی سرکاری سطح پر عمران خان پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم کی سکیوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی سازش کا انکشاف۔ سیکیورٹی سخت کردی
وزیر اعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی
Apr 01, 2022 | 17:47:PM