میں نے تمہیں پکڑ لیا۔۔نریندر مودی کا بھارتی طلبا سے انوکھاسوال

Apr 01, 2022 | 18:37:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج’آن لائن ایجوکیشن کے پروگرام ’پریکشا پہ چرچا‘ میں بچوں کے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے الٹا بچوں سے ہی انوکھا سوال کر لیا۔ جس کے بعد دہلی کے تال کٹورہ سٹیڈیم میں موجود تمام بچے ہنس پڑے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروگرام کے دوران کرناٹک اور دہلی ریاستوں کے بچوں اور اساتذہ نے گزشتہ دو سالوں سے جاری آن لائن پڑھائی اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں جیسے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کی۔  یوٹیوب وغیرہ سے جان چھڑانے کا طریقہ پوچھا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں پڑھائی میں توجہ دینے سے روک رہی ہیں، ان سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔اس موقع پر نریندرمودی نے کہا کہ انہوں نے بچوں کی غلطی پکڑ لی ہے تو تمام بچوں نے بھی اتفاق میں سر ہلا دیا۔ ان سوالوں کا جواب دینے سے پہلے وزیر اعظم مودی نے بچوں سے ایک سوال کیا۔اس نے پوچھا، 'جب آپ آن لائن پڑھتے   ہیں تو کیا آپ واقعی پڑھتے ہیں یا ریلز (فلمیں)  دیکھتے ہیں؟ تاہم انہوں ان ریلز (فلموں)کے اچھے یا برے ہونے کے حوالے سے کچھ  نہیں کہا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بتاؤ اب میں تمہیں ہاتھ اوپر نہیں اٹھانے کو کہوں  گا لیکن تم سمجھ رہے ہو کہ میں نے تمہیں پکڑ لیا ہے۔ حقیقت میں غلطی آن لائن یا آف لائن نہیں ہے۔ آپ نے کئی بار تجربہ کیا ہوگا کہ کلاس میں بھی کئی بار آپ کا جسم کلاس روم میں ہوگا، آپ کی نظریں ٹیچر کی طرف ہوں گی لیکن آپ کے کان میں ایک بات بھی نہیں جاتی۔ کیونکہ تمہارا دماغ کہیں اور ہو گا۔ کان پر کوئی دروازہ نہیں کھڑکی نہیں لگائی لیکن ذہن کہیں اور ہو تو سننا بند ہو جاتا ہے۔ کوئی رجسٹر نہیں تھا۔نریندر مودی نے مزید کہا کہ جو چیزیں آف لائن ہوتی ہیں، وہی چیزیں آن لائن بھی ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میڈیم مسئلہ نہیں ہے۔ دماغ کا مسئلہ ہے۔ میڈیم چاہے آن لائن ہو یا آف لائن اگر میرا ذہن اس سے پوری طرح جڑا ہوا ہے، اس میں ڈوبا ہوا ہے۔ میرے پاس تفتیشی ذہن ہے جو چیزوں کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ آن لائن یا آف لائن آپ کے لئے کوئی فرق کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ’عمران کے پاس عقل نہیں‘۔۔ریحام خان نے تازہ ٹویٹ میں اور کیا کہا ؟

مزیدخبریں