فوادچودھری کو ایک اور وزارت ، شہباز اور حمزہ کیخلاف اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے ، شہبازاورحمزہ کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے وزارت قانون کی ذمہ داری دی جارہی ہے۔ دونوں باپ بیٹا عدالتوں سے ضمانت پر ہیں۔عدالت سے درخواست ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد کی جائے۔سپریم کورٹ سے آج ہی رجوع کروں گا۔
ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کا وزیراعظم بننے کا خواب کرچی کراچی ہونا ہے،تحریک عدم اعتماد والے دن اپوزیشن کو شکست ہو گی ، بہت سے لوگوں کے خواب ٹوٹنے والے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ سیاسی اعتبار سے ابھی 48 گھنٹے باقی ہیں ،48 گھنٹوں میں بہت کچھ ہو سکتا ہے ،شیروانیاں جہاں لٹکی ہوئی وہاں لٹکی رہیں گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ شہبازشریف گھر بیٹھے ہی وزیراعظم بن گئے ہیں ، تحریک عدم اعتماد کو باہر بیٹھ کر ڈرافٹ کیا گیاہے،آج پورے پاکستان میں بے ضمیر لوگوں کیخلاف مظاہرے ہوئے ہیں ، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قوم کو بکنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ اہم اعلان