گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

Apr 01, 2022 | 19:24:PM
رکن ،قومی، اسمبلی ،علی وزیر
کیپشن: رکن قومی اسمبلی علی وزیر ( فوٹو بشکریہ بی بی سی)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں شرکت کرنے کیلئے سپیکر اسد قیصر نے گرفتار رکن علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ علی وزیر کو کل کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گااور رکن قومی اسمبلی علی وزیر اتوار کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔آزاد رکن علی وزیر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے تمہیں پکڑ لیا۔۔نریندر مودی کا بھارتی طلبا سے انوکھاسوال