چھینہ گروپ کا وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد چودھری پرویز الٰہی کیلئے خوشخبری، چھینہ گروپ نے بھی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ کیلئے رابطے جاری ہیں، چھینہ گروپ کے 14 ارکان نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ،گروپ ارکان نے پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ملاقات کرنے والوں میں سلمان داﺅد، تیمور علی لالی ،غضنفرعباس چھینہ، عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی،اعجاز سلطان، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل ، سردار محی الدین، کرنل غضنفرعباس ،سردار شہاب الدین ،فیصل فاروق چیمہ ،اعجاز خان ،غلام علی اصغر اور دیگر شامل تھے۔
یاد رہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز چھینہ گروپ سے حمایت کیلئے ملاقات کی تھی ،چھینہ گروپ نے حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فوادچودھری کو ایک اور وزارت ، شہباز اور حمزہ کیخلاف اہم اعلان