’بس بھی بس‘۔کرینہ کپور نے سیف علی کو مزید بچوں کی لائن لگانے سے کیوں روک دیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان 4 بچوں کے والد ہیں۔ انکی پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوئی جن سے اسکے 2 بچے اور اب اداکارہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کےبعد انکے مزید دو بچے ہیں۔ اب ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ جب سے سیف بالغ ہوئے ہیں، ہر دہائی میں ان کے بچے ہوئے ہیں۔ اسی لیے میں نے انہیں کہا ہے کہ وہ 60 سال کی عمر میں نئے بچے کی منصوبہ بندی نہ کرے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیف علی خان 50 سال کی عمر میں ننھی جیہ کے والد بن چکے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ نے کہا کہ سیف کے پاس ہر دہائی میں 20، 30، 40 اور 50 میں ایک بچہ ہوتا ہے۔ میں نے انہیں بتایا ہے کہ اب 60 میں ایسا نہیں ہونے والا۔ میرے خیال میں سیف جیسا وسیع النظر شخص ہی ہر مختلف مرحلے پر 4 بچوں کا باپ ہو سکتا ہے۔ وہ ہر بچے کو اپنا وقت دیتا ہے۔ ہم جیہ کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم دونوں نے ایک ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے، جب سیف اپنی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے تو اس وقت میں گھر میں رہوں گی اور بچوں کی دیکھ بھال کروں گی۔کرینہ نے مزید کہا کہ سیف اور تیمور کی بانڈنگ بھی بہت اچھی ہے۔ تیمور کو لوگ پسند کرتے ہیں۔ اگر گھر پر لوگ ہوں تو وہ فوراً گھل مل جانے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ منی سیف ہے، راک سٹار بننا چاہتا ہے۔ دونوں میں زبردست بانڈنگ ہے۔ ٹم یعنی تیمور کہتا ہے، 'ابا میرے بیسٹ فرینڈ ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں:میرا جسم میری مرضی‘‘کہنے والی جواں سالہ لڑکی کو شوہر نے کیوں جلایا!