پاکستان کا امریکا میں ہونیوالے مکالمے میں شرکت سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان نے امریکا میں جمہوریت سے متعلق مکالمے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے افسروںسے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں جمہوریت کے عنوان سے مکالمے کا انعقاد کیا گیا، پاکستان سے تین منٹ پر محیط "ریکارڈڈ بیان دینے کا کہا گیا، یہ بھی کہا گیا سوال و جواب سیشن میں پاکستان شامل نہیں ہوگا جس پر ہم نے اس مکالمے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشیدگی کے قطعی حامی نہیں، جنگیں معاشی بحرانوں سمیت ہمہ قسم کے مضمرات کا باعث ہوتی ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے اور دنیا پر مرتب ہوتے ہیں، ملک چھوٹے بڑے ہوتے ہیں مگر خود مختاری ،سالمیت عزیز ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اسوقت پاکستان میں سیاست گرم ہے اور اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔اس حوالے سے امریکا کی مداخلت اور خط اہمیت اختیار کئے ہوئے ہے۔حکومت کی جانب سے ا مریکی خط کو پاکستان کی خود دار ی کے خلاف قرار دیا گیا ہے ۔امریکی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔جبکہ امریکا کی جانب سے خط سے اظہار لا تعلقی کیا گیا اور مداخلت کا پاکستانی الزام مسترد کر دیا گیا۔ات تناظر میں پاکستان کا مکالمے میں شرکت سے انکار بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔مبصرین کے مطابق پاک امریکا تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اسٹیبلشمنٹ نے استعفے سمیت 3 آپشن دیئے، وزیراعظم عمران خان