وزیراعظم آفس نے خود رابطہ کر کے مدد کرنے کا کہا۔فوجی ذرائع

 از خود 3آپشن نہیں دیئے ۔عسکری ذرائع نے عمران خان کا دعویٰ مسترد کر دیا

Apr 01, 2022 | 21:53:PM
 وزیر اعظم ۔ 3آپشن ۔عسکری۔ ذرائع ۔ عمران۔ دعویٰ ۔مسترد 
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسٹیبلشمنٹ ذرائع نے وزیر اعظم عمران خان کی صحافیوں سے کی گئی گفتگو میں کئے گئے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے از خود وزیراعظم کو کسی قسم کے آپشن نہیں دیئے بلکہ وزیراعظم کی خواہش پر ان کے سامنے آپشنز رکھے گئے۔عسکری قیادت نے کوئی تجویز دی نہ مشورہ۔فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مداخلت کر رہے ہیں۔
عسکری ذرائع کےمطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے خود رابطہ کر کے اسٹیبلشمنٹ کو مدد کرنے کا پیغام پہنچایا۔وزیراعظم کے پیغام پر اسٹبیلشمنٹ کے عہدیدار وزیراعظم ہاﺅس پہنچے ، اس موقع پر وزیراعظم نے پوچھا کہ عدم اعتماد سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے۔ میرے پاس کیا آپشنز ہیں ۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت تین ہی آپشن ہو سکتے ہیں ، ایک آپشن یہ ہے کہ آپ عدم اعتماد کا سامنا کریں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ آپ استعفا دے دیں، تیسرا آپشن قبل از وقت الیکشن کا ہو سکتا ہے۔عسکری ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے از خود وزیراعظم کے سامنے تین آپشنز نہیں رکھے،اس موقع پر عمران خان نےمصالحت کرانے اور درمیانی راستہ نکالنے کیلئے کہا اور تجویز دی کہ اگر تحریک عدم اعتماد واپس لے لی جاتی ہے تو بجٹ کے بعدحکومت اسمبلیاں تحلیل کر دے گی اور نئے الیکشن کرا دیئے جائیں گے۔عسکری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس کے کہنے پر اپوزیشن سے بات ضرور کی مگر اپوزیشن کے انکار کے بعد یہ تجویز ختم ہو گئی کیونکہ قبل از وقت الیکشن کے آپشن پر اپوزیشن کا متفق ہونا ضروری تھا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ فوج کی جانب سے مجھ کہا گیا کہ یا تو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کروں ،استعفا دوں اور یا نئے الیکشن کراﺅں۔میں استعفا نہیں دونگا۔آخری گیند تک لڑوں گا۔
 
یہ بھی پڑھیں۔اسٹیبلشمنٹ نے استعفے سمیت 3 آپشن دیئے، وزیراعظم عمران خان