روسی افواج یوکرین میں پھر سے جمع۔مزید شدید حملے ہونگے، نیٹو نےخبردار کردیا

Apr 01, 2022 | 21:53:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی افواج پھر سے جمع ہورہی ہیں تاکہ ملک کے مشرقی حصے میں مزید شدید حملے کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں گولہ باری جاری ہے۔ روس پھر سے اپنے کچھ فوجیوں کو مختلف حصوں میں بھیج کر دوبارہ تعینات کر رہا ہے تاکہ ڈونباس کے علاقے میں اپنی کوششیں تیز کر سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے کہا کہ روس جارجیا سے 1200 سے 2000 فوجیوں کو لے جارہا ہے تاکہ یوکرین میں فوج کو زیادہ طاقتور بنایا جاسکے۔دوسری جانب ماسکو نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی طرف سے شمالی یوکرین میں فوجی کارروائی کو کم کر دی جائیں گی اور جنوب مشرق میں ڈون باس علاقے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسی دوران  یوکرین کی فضائیہ نے مغربی ممالک سے مزید تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی پرانی طرز کی مشینیں ہیں جو کہ روس کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ۔۔وزیراعظم ہاؤس میں بڑی بیٹھک

مزیدخبریں