ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہبازشریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی سفارش کی تھی۔ پارلیمانی پارٹی کو حمزہ شہباز کے علاوہ دوسرے نام کا بھی کہا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے دوبارہ بھی متفقہ طور پر حمزہ شہباز کا نام تجویز کیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی سفارشات نواز شریف کو بھی دی گئیں جس کے بعد حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد سے پہلے۔۔عمران خان کو بڑا جھٹکا