(24 نیوز)پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کے چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کے اعلان کے بعد ترین اور علیم خان گروپس نے پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کے لئے تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ چھینہ گروپ نے اپنا فیصلہ سنادیا، چھینہ گروپ نے چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیاجبکہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپس نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ترین اورعلیم خان گروپس شریک نہیں ہوں گے۔ ترین گروپ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے، ترین گروپ کے 6 ارکان پرویزالٰہی کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرواچکے ہیں۔
ترین گروپ کی اکثریت نے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کردیا